نویں محرم الحرام کامرکزی جلوس پرامن طور پراختتام پذیرہوگیا٬ سیکورٹی کے سخت انتظامات

منگل 11 اکتوبر 2016 19:04

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ملتان میںنویں محرم الحرام کامرکزی جلوس ممتازآبادسے برآمدہوااورمقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس امام بارگاہ ممتازآبادمیں ہی اختتام پذیرہوا۔اس موقع پرپولیس نے سخت سیکورٹی انتظامات کئے ہوئے تھے۔تمام راستوں کو بندکیاگیاتھا۔چھتوں پربھی مسلح پولیس اہلکارتعینات تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نویں محرم الحرام کامرکزی جلوس ممتازآبادسے برآمدہوا ۔اس مرکزی جلوس میں شہرکے دوسرے علاقوں سے چھوٹے جلوس بھی شامل ہوئے ۔

(جاری ہے)

یہ جلوس مقررہ راستوں سے گزرتاہواواپس مرکزی امام بارگاہ ممتازآبادمیں اختتام پذیرہوا۔اس موقع پرعزاداران نوحہ خوانی کرتے رہے ٬سینہ کوبی کی گئی ٬زنجیر زنی کی گئی ۔ملتان پولیس کی طرف سے ماتمی جلوس کی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ۔

تمام راستوں کو بلاک کیاگیا٬واک تھروگیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹرکے ذریعے شرکاء کی چیکنگ کی گئی ۔جلوس سے قبل راستوں کی سویپنگ کی گئی ۔پولیس نے تین لیئرزمیں سیکورٹی انتظامات کئے ہوئے تھے۔جلوس کے آگے اورپیچھے بھی پولیس کے مسلح جوان موجودرہے ٬غیرمتعلقہ افرادکوجلوس میں جانے کی اجازت نہ دی گئی ۔کھانے پینے کی اشیاء کی بھی چیکنگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :