میپکوریجن میں محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ۔چیف ایگزیکٹومیپکو

منگل 11 اکتوبر 2016 19:04

ملتان ۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے کہا ہے کہ وزارت پانی وبجلی کی ہدایات کی روشنی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میپکو ریجن کے تمام شہری(اربن)فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں٬مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔ مجالس اور جلوسوں کے روٹس پرمیپکو کی ٹیمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے تعینات ہیں ۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں تمام فیلڈ دفاتر اور شکایات سنٹرز صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے کھلے ہیں ۔ افسران اور عملہ تین شفٹوں میں 24گھنٹے ڈیوٹی دے رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :