سٹی پولیس افسر کا ماتمی جلوسوں کے راستوں کادورہ ٬افسران کو 10محرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ
منگل 11 اکتوبر 2016 19:04
(جاری ہے)
اس کے علاوہ 20 ریزروز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہائی الرٹ رہیں گی جنھیں بوقت ضرورت استعمال کیا جائے گا ۔
ملتان پولیس کے علاوہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے اہلکار بھی امن عامہ کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے نیز1420پولیس قومی رضاکاران اور1697ولنٹئیرزبھی معاونت کریں گے ۔سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سرا نجام دیں ٬ خصوصا چھتوں پر تعینا ت ملازمان اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں ٬ مشکوک اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگرانی رکھیں ۔ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمان جلوس کے گزر جانے کے بعد سٹینڈ ڈائون ہونے تک اپنی جگہ نہیں چھوڑیں گے جلوس میں شامل ہونے والے تمام افراد کی اچھی طرح سے تلاشی لی جائے ۔مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے جلاس کی مانیٹرنگ کی یقینی بنایا جا رہا ہے۔بعد ازاں سٹی پولیس آفیسر 9محرم الحرام کے جلوس کے روڈ کا بھی دورہ کیا اس دوران سٹی پولیس آفیسر نے ایس ڈی پی اوز سرکلز اور انچارج سکیورٹی کو جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایا ت جاری کیں۔ تمام امام بارگاہوں ٬ مساجد ٬ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے علاوہ شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جائے اور حساس جلوسوں کے روٹس کی ویڈیو بنائی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات بھی نصب کئے جائیں اور گشت کو موثر کیا جائے اور کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے جوان دن رات چوکس رہیں انہوں نے کہا شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص ٬ بیگ یا گاڑی کو دیکھیں تو فورا اس کے خلاف ایکشن لیں تاکہ شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ختم کر کے عام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.