نویں محرم کا ماتمی جلوس امام بارگاہ ٹھٹھاراں سے برآمد

منگل 11 اکتوبر 2016 18:34

خان پور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) نویں محرم کا ماتمی جلوس امام بارگاہ ٹھٹھاراں سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ ٹھٹھاراں پر اختتام پذیر ہوا ۔

(جاری ہے)

جلوس میںعزاداران ماتم اورنوحہ خوانی کرتے رہے اس موقع پر سید سجاد حسین شمسی اور اکبر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستانہ ٹھٹھاراں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ضلع رحیم یار خان اور اس کی چاروں تحصیلیں امن کا پیکر ہیں سابقہ روایات کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :