کاشتکار گندم کی بوائی کیلئے بیج کی شرح 50 کلو گرام فی ایکڑ تک رکھیں ۔ محکمہ زراعت

منگل 11 اکتوبر 2016 18:32

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 نومبر تک گندم کی کاشت کیلئے بیج کی شرح 50کلوگرام فی ایکڑ تک رکھیں جبکہ 15 نومبر کے بعد کاشت کی صورت میں یہ شرح 60کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے تاکہ بمپر کراپ کا حصول یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران محکمہ کے ذرائع نے کہا کہ گندم کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت کا موزوں ترین وقت 15نومبر تک ہوتا ہے تاہم اگر کسی ناگزیر وجہ کے باعث بر وقت گندم کاشت نہ کی جا سکے تو اسے 15دسمبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے بتا یا کہ 15نومبر تک کاشت کی صورت میں 50کلو فی ایکڑ جبکہ 15دسمبر تک کاشت کی صورت میں 60کلو گرام فی ایکڑ بیج کا استعمال ضروری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ کانگیاری ٬ کرنال بنٹ٬ اکھیڑا وغیرہ سمیت گندم کی مختلف بیماریوں سے بچائو اور فوری تدارک کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ زراعت کے عملہ سے مشورہ کر کے بوائی سے قبل بیج کو تجویز کردہ زہر لگا کر کاشت کیا جائے تاکہ فی ایکڑ بہترین فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔