چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 11 اکتوبر 2016 18:32

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے چارے کی فصل کو لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ لشکری سنڈی سبز چارے کی پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا کاشتکار چارے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں تاکہ لشکری سنڈی کے حملہ سے محفوظ رہ کر فی ایکڑ زائد پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایاکہ برسیم وغیرہ کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کی کاشت کیلئے بھاری میر ا یا قدرے ہلکی میرازمین کاانتخاب کریں اور اسے تین سے چار مرتبہ ہل و سہاگہ دے کر دو سے تین ٹرالیاں فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مکس کر لیاجائے تاکہ ذرخیز زمین تیار ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ایک ایکڑ کاشت کیلئے 8کلو گرام صاف ستھرا صحت مند اور جڑی بوٹیوں سے پاک بیج کاشت کرنااشد ضروری ہے۔

انہوںنے بتایاکہ لشکری سنڈی پتوںکو کھا کر چٹ کر جاتی ہے اس لئے اس کے خاتمہ اور پروانوں کی تلفی کیلئے روشنی کے پھندے لگانے چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر لشکری سنڈی کا حملہ شدت اختیار کرجائے تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے 125سے 140 ملی لیٹر فی ایکڑ سٹیوارڈ کاسپرے بہتر نتائج کاحامل ہو سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :