دنیا بھر میںپاکستانی کیلے ٬ آم٬ کنو کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو ا ہے ۔ ترجمان ایگری کلچرل ایسوسی ایشن

منگل 11 اکتوبر 2016 18:32

دنیا بھر میںپاکستانی کیلے ٬ آم٬ کنو کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو ا ہے ..

فیصل آباد۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ایگری کلچرل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اعلیٰ معیار ٬ لذت ٬ مٹھاس ٬ تازگی اور بہترین ذائقے کے باعث پاکستانی کیلے ٬ آم٬ کنو کی دنیا بھر میں مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے تاہم اگر حکومت باغبانوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے مواقع فراہم کرتے ہوئے مذکورہ پھلوں کے چنائو ٬ گریڈنگ ٬ پالشنگ ٬ پیکنگ کیلئے سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنائے تو پاکستانی باغبان جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے زرعی انقلاب لا سکتے ہیں جس سے جہاں پھلوں کی ملکی برآمدات میں زبردست اضافہ ہو گا وہیں بھاری و قیمتی زر مبادلہ کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایگری کلچرل ایسوسی ایشن پاکستان نے بتایاکہ دنیا بھر میں پاکستانی کیلے٬ آم ٬ کنو کو نقد آور فصل کا درجہ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرسودہ طریقہ کاشتکاری رائج ہونے سے کاشتکاروں اور باغبانوں کو بھاری مالی و معاشی نقصان پہنچ رہاہے اس لئے اگر زرعی شعبہ کی اصلاح کی جانب توجہ دی جائے تو ملک کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :