سجن یونین کی بلدیہ جنوبی کراچی کھارادر اور اوٹی کواٹر کے سب انسپکٹر سینیٹیشن کی جانب سے اقلیتی انسپکٹر پر تشددکی مذمت

منگل 11 اکتوبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) بلدیہ جنوبی کراچی کے محکمہ صحت وصفائی کھوڑی گارڈن زون کے کھارادر اور اوٹی کواٹر ایریا کے سب انسپکٹر سینیٹیشن کلیم وحید نے رات گئے عوامی شکایت کا ازالہ کرنے کی بجائے اپنے انچارج اقلیتی انسپکٹر شکیل بھٹی کی لاتھو٬گھونسوں ٬مکوں سے پٹائی کردی ۔علاقے کے مکینوں اور راہ گذروں نے بیچ بچائو کرواکر شکیل بھٹی کی جان چھرائی ۔

شکیل بھٹی کو دونوں آنکھوں ٬منہ اور پسلیوں پر چوٹیں آئی ہیں ۔واقعے کی اطلاع ڈائریکٹرسینیٹیشن اور چیئرمین بلدیہ جنوبی کو کردی گئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتی ہی سجن یونین کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے شکیل بھٹی کی خیریت دریافت کی اور ایمرجنسی ڈیوٹی کی چوٹیں لگنے کے باوجود انجام دہی میں مصروف ہونے پر انکے کام کرنے کے جذبے کو سراہا ۔

(جاری ہے)

شکیل بھٹی سجن یونین (سی بی ای) کے جنرل سیکریٹری سابق رکن سندھ اسمبلی وسابق رکن سٹی کونسل بشیر عالم بھٹی مرحوم کے صاجزادے ہیں اور اقلیتی کمیونٹی مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں سیدذوالفقارشاہ ٬اقلیتی نمائندوں کرامت بھٹی ٬سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ٬ماسٹر سیموئیل ٬لیاقت منور٬البرٹ ٬عمانوائیل ٬عاشق موہن اور دیگر اقلیتی انسپکٹر شکیل بھٹی پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار سب انسپکٹر کلیم وحید کے خلاف محکمہ جاتی اور قانونی کاروائی عمل میں لاکر انصاف کے کٹہرے میں لاکر اقلیتی ملازمین میں پائے جانے والے عدم تحفظ کے احسا س کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :