کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کاشبہیہ ذوالجناح کا جلو س مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کی مناسبت سے شبہیہ ذوالجناح کا جلو س مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا۔کوئٹہ میں نویں محرم کاشبیہ ذوالجناح کا جلوس میکانگی روڈ پر امام بارگاہ نا صرالعزاء سے برآمد ہوا عزدار سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کر رہے تھے جلو س کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جلو س اور اس کے اطراف جانیوالے تمام راستے سیل کردیئے گئے تھے اور کاروباری مر اکز بند تھے سکیورٹی کے راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی تھی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کلاں ہزارہ پر اختتام پذیر ہوا آئی جی پولیس احسن محبوب نے جلوس کے روٹ کا معا ئنہ کیا اور سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا انھوں نے مزید نفری کی تعینا تی٬ دکانیں فوری سیل کئے جانے کی ہدایت بھی کیں۔کوئٹہ کے علاوہ ضلع بولان کے علاقے مچھ اور نصیر آباد اور جعفر آباد میں بھی نویں محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جبکہ مچھ سے ماتمی دستہ عاشورہ کے جلوس میں شرکت کیلئے سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :