اوستہ محمد میں نویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ گلستان مہدی سے برآمد ہوا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:13

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) اوستہ محمد میں نویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ گلستان مہدی سے برآمد ہوا ۔جلوس کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے میر ممتاز خان عمرانی ٬سید اسرار شاہ ٬شریف رند کر رہے تھے۔جلوس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی ڈیجیٹل کیمرے بھی لگا ئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد ٬ڈی پی او جعفرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد بھی جلوس کی نگرانی کر رہے تھے۔

جلوس میں ایف ۔سی ٬اے ٹی ایف اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جلوس میں سبیل کا بھی اہتمام گیا تھا۔جلوس کے راستوں کو مکمل سیل کیا گیا تھا۔جلوس اپنی روایتی راستوں اسٹیشن گلی ٬مرکزی امام بارگاہ سے ہوتا ہوا قصر مہدی امام بارگاہ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :