شہادت امام حسینؓ نے دین اسلام کی آبیاری کی٬سرفراز خان

منگل 11 اکتوبر 2016 18:10

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) تاجر رہنما محمد سرفراز خان نے یو مِ عاشورہ کے مو قع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہادت امام حسین ؓنے دین اسلام کی آبیاری اور اس کی بقاء کیلئے اپنے نانا حضرت محمد مصطفیٰؐکے دین مبین کا علم بلند رکھا اور کلمہ حق پر آنچ نہ آنے دی٬ اپنے جانثار ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو کر دین اسلام کو زندہ کر دیا٬ محمد سرفراز خان نے کہا کہ ہمیں آج یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم بھی شہیدائے کر بلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں بسر کریں گے اور کلمہ حق کیلئے کسی بھی جابر کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔