صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کیبنٹ سب کمیٹی کے ہمراہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹ اور کنٹرول روم کا دورہ

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کمیٹی کو محرم کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی

منگل 11 اکتوبر 2016 18:10

لاہور۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کیبنٹ سب کمیٹی کے ہمراہ یوم عاشور کے مرکزی جلوس نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کے روٹ کا دورہ کیا٬اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان‘آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا‘کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ سنبل ‘ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان‘سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)امین وینس سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے٬کیبنٹ سب کمیٹی نے روٹ کا دورہ موچی گیٹ سے شروع کیا٬روٹ پر حفاظتی و میونسپل انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی قیادت میں کیبنٹ سب کمیٹی نے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا٬ڈی سی او نے کمیٹی کو کنٹرول روم سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ ڈی سی او آفس کنٹرول روم میں فیڈرل اور صوبائی حکو مت کے ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نویں اور دسویں محرم کے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کی جا رہی ہے٬کیبنٹ کمیٹی اور صوبائی افسران اور وزراء نے کنٹرول روم میں مناسب نگرانی ہو نے پر اطمینان کا اظہار کیا۔