ایمپریس مارکیٹ میں دکانیں لوٹنے والے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ چیئرمین کراچی تاجر الائنس

منگل 11 اکتوبر 2016 18:08

کراچی ۔ اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ میں دکانیں لوٹنے والے چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے٬ اس طرح کی وارداتوں سے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والی چوری کی وارداتوں میں تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ سیل شدہ مارکیٹ میں دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی واردات ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کی دکانوں میں چوری کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیا جائے اور تاجروں کو چوروں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی طرح کی متعدد وارداتوں سے تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور سیکورٹی کے نظام کو جدید بنایا جائے تا کہ مارکیٹوں میں چوری کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :