امام حسین ؓ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت اور سربلندی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ گورنر سندھ

منگل 11 اکتوبر 2016 18:08

کراچی ۔ اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی عظیم قربانی ساری انسانیت کے لئے عظمت اور سربلندی کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ امام عالی مقام اسلام کی سر بلندی کے لئے جس بہادری اور بے خوفی سے طاغوتی طاقتوں کے سامنے صف آراء ہوئے وہ رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے جو ہمیں معاشرے میں صبر اور استقامت کے ساتھ باطل قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اندر ایثار و قربانی کا جذ بہ بیدار کرنے کا درس دیتا ہے٬ آج کا دن ہمیں اپنے طرز عمل اور رویوں پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے یوم عاشور کے موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم سیدنا امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کے باطل نظریات کے خلاف متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کے لئے ہر ممکن قربانی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :