حسن ابدال٬امام حسین کی دین کی بقاء کیلئے دی گئی قربانیاں رہتی دنیا تک مشعل راہ رہیں گی٬پیر زاہد حسین

منگل 11 اکتوبر 2016 18:04

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ تکیہ شریف میر پور جھاری کس میں پیر زاہد حسین نے کہا کہ امام حسین نے کربلا میں حق وبا طل کے درمیان لکیر کھینچ دی ہے٬دین کی بقاء کے لیے دی گئی قربانیاں رہتی دنیا تک مشعل راہ رہیں گی٬تعلیمات حق پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ تکیہ شریف میر پور جھاری کس میں پیر زاہد حسین نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا میں شہادت پانے والوں نے دین اسلام کی بقاء کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کربلا میں کھینچی گئی لکیر نے واضع کر دیا ہے کہ حق کی خاطر لڑنے اور شہادت حاصل کرنے والوں کا نام اور مقام رہتی دنیا تک قائم رہے گا جبکہ باطل ختم ہونے کے لیے ہے ۔انہوں نے کہا کہ دس محرم کو آستانہ عالیہ پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں قرآن خوانی اور محفل نعت منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :