ایس ایس پی غذر کاامام بارگاہوں اور تمام چیک پوسٹوں کا دورہ ٬سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 18:04

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) دنیابھر کی طرح غذر میں بھی شیرقعلہ اورطاوس یاسین اوردیگر مقامات پر9 محرم کی مجالس انتہائی عقیدت وحترام کے ساتھ منعقدکی گئیں۔اس موقع پرایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے امام بارگاہوں اور تمام چیک پوسٹوں کا دورہ کیااورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محرم الحرم کے شروع ہوتے ہی ضلع بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی اور 9 اور10 محرم کوبھی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے شرقلعہ اور طاوس یاسین کی امام بارگاہوںپر پولیس کی نفری مزید بڑھا دی گئی ہے اورتمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ لیویز کے جوانوں کوبھی تعینات کر دیاگیا ہے تاکہ پرامن ماحول میں مجالس کا انعقاد ممکن ہو ۔