Live Updates

عمران خان کاپارلیمنٹ نہ جانے کا فیصلہ درست اقدام ہے۔ممبرصوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 17:52

جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی راحیلہ مہدی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف عوام کی توجہ پانامہ لیکس کرپشن سے ہٹانے کے لیے کشمیر کا سہارا لے رہے ہیں ،عمران خان کا وزیراعظم اور انکے خاندان کے احتساب تک پارلیمنٹ نہ جانے کا فیصلہ درست اقدام ہے ۔ 30ستمبر کا شاندار احتجاج کرپٹ حکمرانوں کے خلاف یوم حساب ثابت ہوا ہے، جنون کو منفی ہتھکنڈوں اور ڈرانے دھمکانے سے روکنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں رائے ونڈ مارچ میں لاکھوں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے بیزار ہو چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں وفاق میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ تحریک انصاف بڑی تبدیلی اور ملک کو کرپٹ لوگوں سے آزاد کرانے کے لیے مصروف عمل ہے اور لوگوں کی امنگوں ، خواہشات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو انکی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے اب ظلم و بربریت سے کشمیریو ں کو زیادہ دیر دبایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا ہو گئی ہے اقوام متحدہ اور خطے کی بڑی اقوام کو مداخلت کر کے کشمیر کا مسئلہ حل کرانا ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :