Live Updates

پسماندہ علاقے نظرانداز،حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا۔شہریوں کے تاثرات

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 17:52

ہارون آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اکتوبر2016ء) :ہارون آباد جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقہ جات کو نظر انداز کرنے کی پالیسی نے حکمرانوں کے گذ گورننس کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، حکمران محض لاہور پر سڑکات اور میٹرو بس اور اورنج ٹرین جیسے مہنگے ترین منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر کے پسماندہ علاقو ں کی حق تلفی کر کے نا انصافی کر رہے ہیں گڈ گورننس میں سب سے پہلے مسائل ذدہ علاقوں اور ان کی محرومیوں کے شکار عوام کوریلیف فراہم کرنے پر زور دیا جاتا ہے مگر اسکے برعکس پالیسی اپنانا بلا شبہ بیڈ گڈ گورننس اور ناانصافی کا ارتکاب ہے ۔

ان خیالات کا اظہا ر محمد ایوب وٹو ،محمد جمیل ،محمد ارسلان ،طیب علی ،فرقان حمید ،شہباز خان ،محمد اجمل ،حاجی محمد سرفراز ،محمد مظہر ،جاوید اقبال نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کے عوام پینے کے صاف پانی اور زرعی ضروریات کے لیے نہری پانی کے منصوبہ جات کو ترس رہے ہیں اور ہسپتال میں ٹراما سنٹرنہ ہے لیکن گڈ گورننس والے صرف لاہو ر پر توجہ دے رہیں اور پسماندہ لاکھوں عوام بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں یہ تضاد بلاشبہ عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیں عوام اگلے الیکشن کے منتظر ہیں اور ووٹ کے ذریعے بیڈ گورننس کا احتساب کرنے کے لیے بے تاب ہیں ہارون آباد کے عوام کے ساتھ ناانصافی کرنے والے حکمرانوں کا یوم احتساب بہت قریب ہے اور احتساب کڑا اور شفاف ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :