ملک میں’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ کانظام چل رہا ہے‘یاسمین راشد

منگل 11 اکتوبر 2016 18:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف کی جنگ پارلیمنٹ اورجمہوریت کیلئے ہے ‘ملک میں’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ کانظام چل رہا ہے‘نوازشر یف کسی بھی صورت پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتے‘ن لیگ حکومت کرنیکا اخلاقی جواز کھوچکی اب کوئی طاقت30اکتوبر کو اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتی ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ئوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ کوئی طاقت تحریک انصاف کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی اورتیس اکتو بر کو اسلام آباد میں عوام کا ٹھا ٹھیں مارتا ہوا سمند ر یہ ثابت کردے گا کہ وہ کرپٹ حکمرانوں کا فوری احتساب چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ یہ سمجھتی ہے کہ قوم پانامہ لیکس کو بھول جا ئیگی تو ایسا کسی ممکن نہیں‘آج شفاف تحقیقات کی جا ئے تو نوازشر یف اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف اقتدارکی نہیں بلکہ عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اورعوام کرپشن کا خاتمہ اور پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔