محرم الحرام:شہرمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات،پولیس کاراستوں پرگشت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 17:19

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اکتوبر2016ء) :محرم الحرام کے حوالے سے شہرمیں سخت سیکیورٹی کے انتظامات،شہرمکمل بند ہے پولیس کا راستوں پر گشت ،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام کی وجہ سے شہر بھر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے، تمام آمدرفت کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، ضلع بھر میں پولیس کے 2500 اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے اس کے علاوہ رینجرز کے 400 اہلکار ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، اس کے علاوہ آرمی کے 200 اہلکار کسی بھی صورتحال سے نپٹنے کے لیئے ہنگامی طور پر تیارہوں گے، دوسری طرف سانگھڑ شہر مکمل طور پر بند ہے، شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری گشت کر رہی ہے ، پولیس نے ایک دن قبل ہی شہریوں کو دکانیں بند کرنے کی وارننگ جاری کر دی تھی جس کے بعد شہریوں نے رضاکارانہ طور پر شہر بند کر دیا ، شہر بھر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیئے ڈی ایس پی سانگھڑ اشتیاق آرائیں نے شہر کا وزٹ کیا اور دکانوں کو سیل کیا ، اس موقعے پر ڈی ایس پی سانگھڑ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کے حفاظت کے لیئے اس طرح کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں، بڑے شہروں کی بنسبت چھوٹے شہروں کو ٹارگیٹ کرنا آسان ہوتا ہے، پولیس کے نوجوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیئے تیار ہیں امید کرتے ہیں 10 محرم الحرام امن امان کے ساتھ گذر جائے گا۔

متعلقہ عنوان :