کراچی٬ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ٬3زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2افراد ہلاک جبکہ3 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پاک کالونی میں گینگ وارکی2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔عید گاہ ورکشاپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری میراں ناکہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔گارڈن میں بھی فائرنگ کی اطلاع ہے جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :