واجبات کی عدم ادائیگی پرسول ایوی ایشن کا پی آئی اے کونوٹس

پی آئی اے کو گزشتہ کئی ماہ سے پارکنگ٬ اوور فلائنگ٬ لینڈنگ اور سیکیورٹی کی مد میں واجبات ادا کرنے ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے جا سکی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیاہے٬ واجب الادا رقم نہ ملنے پر سول ایوی ایشن کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 40 ارب روپے کے واجبات ادائیگی کے لیے پی آئی اے کو نوٹس جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کو گزشتہ کئی ماہ سے پارکنگ٬ اوور فلائنگ٬ لینڈنگ اور سیکیورٹی کی مد میں واجبات ادا کرنے ہیں جو تاحال ادا نہیں کیے جا سکے۔

پی آئی اے کی جانب سے 40 ارب روپے کے واجبات نہ ملنے پر سی اے اے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت فیول کمپنیوں٬ غیر ملکی ایئرپورٹس کو بھی لاکھوں ڈالر کے واجبات ادا نہیں کیے۔ذرائع کے مطابق اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ائیر لائن پی آئی اے میں ہزاروں ڈالر تنخواہوں پر غیر ملکیوں کو بھرتی کیا جارہا ہے ٬ کروڑوں روپے افسران کے بیرون ملک دوروں پر خرچ کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :