اسلام آباد میں جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کا موثر نظام قائم کیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کا موثر نظام قائم کیا گیا۔پولیس٬رینجر٬ایف سی اور رضاکاروں کی مدد سی9 محرم الحرام کے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نی9 محرم الحرام ماتمی جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ٬جلوسوں کی حفاظت کیلئے اسلام آباد پولیس ٬ریجر٬ایف سی اور رضاکاروں کے چاق وچوبند دستے تعینات کئے گئے تھے سب نے موثر اور بھر پور ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے اور ہم خود بھی جلوس کے ساتھ ساتھ موجود رہے اور سیکیورٹی کی صورتحال کو مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اسلام آباد میں9 محرم الحرام کے روز ڈبل سواری پر ایک دن کیلئے پابندی لگای تھی۔