اوتھل٬ شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس الٹ گئی 3افراد جاں بحق٬ 25زخمی

کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار جاں بحق

منگل 11 اکتوبر 2016 17:14

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) لسبیلہ ساکران روڈ ویراب ندی کے قریب شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس الٹ گئی 3افراد جاں بحق 25زخمی ٬مکران کوسٹل ہائی وے پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار جاں بحق تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مختلف ٹریفک حادثات 4افراد جاں بحق25زخمی ہوگئے ہیں ایدھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لسبیلہ کے علاقے ویراب ندی کے قریب شاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 25زائرین زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جام غلام قادر ہسپتال حب لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور ادھر اوتھل میں مکران کوسٹل ہائی وے پھور کے قریب تیز رفتار ٹوڈی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا اس سلسلے میں ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی نے بتایا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 25شدید زخمی ہیں جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :