کو ئٹہ ٬ نواں کلی میں کارروائی ٬ 2 ملزمان گرفتار

سینکڑوں جعلی شنا ختی کارڈ ٬پاسپورٹس ٬اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنسز٬مختلف سرکاری اداروں کے سروس کارڈز٬جعلی راہداریاں٬مختلف محکموں کے اسٹیمپس ٬ سکینر٬ کلر پرنٹر اورلیپ ٹاپ برآمد ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اور ملکی جرائم پیشہ گروہ سے ہی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)فرنٹیئر کور بلو چستان کی خفیہ اطلاع پر کو ئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی ٬ 02 ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے سینکڑوں کی تعداد میں جعلی شنا ختی کارڈ ٬پاسپورٹس ٬اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنسز٬مختلف سرکاری اداروں کے سروس کارڈز٬جعلی راہداریاں٬مختلف محکموں کے اسٹیمپس ٬ سکینر٬ کلر پرنٹر اورلیپ ٹاپ برآمد۔

ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اور ملکی جرائم پیشہ گروہ سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلو چستان نے گزشتہ ہفتے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہو ئے بلیلی چیک پوسٹ پر کلی جمال خیل کچلاک کے رہائشی عبدالولی ولد محمد حسن قوم مشوانی کو گرفتارکرلیا جو کوئٹہ میںجرائم پیشہ افراداور افغان مہاجرین کوجعلی شناختی کارڈز٬پاسپورٹ اور جعلی پرمٹ وغیرہ فراہم کرتاتھا۔

(جاری ہے)

گرفتارشخص عبدالولی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عبدالقیوم ولد عبدالرزاق کاکڑنامی شخص جوکہ نواں کلی لیبر کالونی کا رہائشی ہے اس گھنائونے کاروبارکی سرپرستی کرتاہے۔ملزم عبدالولی کی نشاندہی پرمذکورہ شخص کے گھرپرچھاپہ ماراگیا۔کامیاب چھاپے کے دوران عبدالقیوم کاکڑ کوموقع پر گرفتار کرلیاگیا۔ عبدالقیوم سے دوران ابتدائی تفتیش معلوم ہواکہ وہ میزان چوک بلدیہ پلازہ میں فوٹوگرافرکی دکان میں کام کرتا ہے اورپچھلے دوسال کے دوران انہوں نے عام شہریوںاور جرائم پیشہ افرادسے بھاری رقوم بٹورکرتقریباً3000جعلی شناختی کارڈزبنائے۔

انہوں نے مزید انکشاف کیاکہ ان کا تعلق بین الصوبا ئی اور ملکی جرائم پیشہ گروہ سے ہے جوکہ نہ صرف جعلی شناختی کارڈز٬پاسپورٹس ٬لائسنسزاورراہداریاں بنانے کے گھنائونے دھندے میں ملوث ہے بلکہ پچھلے تین سالوں کے دوران سینکڑوں انسانوں کومختلف ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے میں ان کا ہاتھ ہے۔ گرفتارملزمان سے برآمد کی جانے والی اشیاء کی تفصیل درج ذیل ہے۔

01عددجعلی ڈرائیونگ لائسنس٬11کاپیز جعلی شناختی کارڈز٬08عددغیرقانونی اور جعلی شناختی کارڈز کی کاپیاں٬71 عددجعلی شناختی کارڈ٬ 08عددمختلف دکانوں کے کارڈز٬01عدداسٹیمپ ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ٬01عددنارمل سٹیمپ ڈپٹی کمشنرقلعہ عبداللہ٬01عدداسٹیمپ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوئٹہ٬03عدداسٹیمپس ڈسٹرکٹ رجسٹریشن آفیسرکوئٹہ٬ 06 عددجعلی سروس کارڈز٬02 عدد انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس٬01عدداین اوسی ڈرائیونگ لائسنس٬01عددشناختی کارڈزکٹر٬ 500عدد شناختی کارڈکے گلیزڈشیٹ٬ 25عددفوٹوپیپرزشیٹس اے فور سائز٬01 عددسی پی یوجوجعلی شناختی کارڈزتیارکرنے اورمتعدد شناختی کارڈزبنانے کیلئے تصویریں٬01 عددکلرفوٹوپرنٹر اورکارٹیج ٹیونر٬01 عددلیپ ٹاپ٬03عددموبائل٬02 عددڈائری٬03٬عددیوایس بی اور03عدد میموری کارڈز شامل ہیں۔

کمپیوٹر(سی پی یو) میں تقریبا800عدد جعلی شناختی کارڈ پرنٹ کیلئے تیار کر کے رکھے گئے تھے۔ گرفتارملزمان کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان ملزمان کاتعلق بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گروپ سے بھی ہے جو بلوچستان اورپاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اورلاچار لوگوں سے بھاری رقم بٹور کر غیرقانونی طریقے اورجعلی دستاویزات مہیاکرکے ان کوچورراستوں سے بیرون ملک بھیجنے کیلئے اپنے چنگل میں پھنساتے ہیں۔

اور یہی لوگ غیرقانونی اورجعلی دستاویزات کی وجہ سے پاک ایران بارڈرزپرپکڑے جاتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں پاکستانی اورافغانی آج بھی بلوچستان اورایران کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اورتوقع کی جاتی ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے مزیدساتھیوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور اس گھنائونے دھندے میںان کا ساتھ دینے والے بلوچستان کے مختلف سرکاری محکموں میں موجودکالی بھیڑیں بھی جلداپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گی۔

آئی جی ایف سی میجرجنرل محمدا عجاز شاہدنے ایف سی کے جوانوں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میںانسانی اسمگلنگ ٬غیر قانونی کاروبار٬ اوربے گناہ لوگوں کو بیرون ملک کاروباردلوانے کیلئے جھانسے دینے والے ایجنٹوں کے خلاف جہاں کہیں بھی اطلاع ملے گی سخت کارروائی کرکے ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے۔ انہوں نے کہا صوبے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے تاکہ ان کیخلاف موثرکارروائی کی جاسکے۔