پشاور٬ نویں محرم کا جلوس٬ سیکیورٹی کے سخت انتظامات

منگل 11 اکتوبر 2016 17:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی حسینیہ ہال پشاور میں نویں محرم الحرام کا جلوس نکالا گیا جلوس سے قبل حسینہ ہال پشاور میں صبح نو بجے مجلس کا اہتمام کیا گیا۔جس میں علماء نے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کے فضائل اور ان کے خاندان کو پیش آنے والے مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح امام حسینؓ نے اسلام کی سربلندی اور دین اسلام کو بچنانے کے لئے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت جام شہادت نوش کرتے ہوئے اسلام کو بچا لیا۔مجلس کے بعد 10بجے علم اور ذولجنا کا جلوس برآمد ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ ماتمی جلوس جی پی او لین ٬کالی باڑی اور فورہ چوک سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا دوران جلوس عزاداروں نے فورارہ چوک پر نماز ظہر ادا کی جلوس میںکربلا کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے حضرت امام حسین ؑکو پ-ُرسہ دینے کے لیے نوحہ خوانی کی ٬سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی جبکہ ماتمیوں کی آنکھیںآشکبار تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز نویں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کوہاٹی چوک پر قائم پولیس کمانڈاینڈ کنٹرول پوسٹ کے خفیہ کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس کے علاوہ ریسکیو 1122٬ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اور پیسکو کاعملہ بھی پوسٹ میں موجود ہے اور صدر بازار پشاور کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا تھا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر جائزہ لیا جارہا تھااور جگہ جگہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جو کہ کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ تھی۔اندر شہر بند ہونے کے اورسخت سیکیورٹی کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہی

متعلقہ عنوان :