حضرت امام حسین نے حق کی خاطر جام شہادت نوش کی اور اپنے نانا کے دین کو بچایا اورحق کی خاطر اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے ٬مولانا عطاء المصطفی رضوی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:31

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)نواسہ رسول حضرت امام حسین نے حق کی خاطر جام شہادت نوش کی اور اپنے نانا کے دین کو بچایا اورحق کی خاطر اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے حضرت امام حسین کی واقعہ کربلا میں شہادت کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما اور خطیب اعظم فیصل آباد حضرت مولانا عطاء المصطفی رضوی مولانا نعیم الدین خواجہ معین الدین اور دیگر علما کرام نے مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی میں منعقد 57ویں سالانہ تین روزہ سید الشہدا کربلا کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا عطاء المصطفی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقع کربلا ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے نواسہ رسول کی کربلا میں لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آپ نے اپنے نانا کے دین کو بچانے کیلئے شہادت پیش کی اور ایک جابر اور ظالم یزیذکے سامنے ڈٹ گئے انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے آج ہمیں آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے محرم الحرام کا مہینہ ہمیں پیار اور محبت کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی جامع مسجد کھوکھرانوالی کے خطیب مولانا نعیم الدین نے بھی خطاب کیا اور واقع کربلا کے بارے میں بیان کیا۔