چنیوٹ ٬ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ علی عباس محلہ کمانگراں میں جا کر اختتام پذیر ٬سیکورٹی کے سخت انتظامات

منگل 11 اکتوبر 2016 17:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) سید الشہدا حضرت امام حسین کی یاد میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ علی عباس محلہ کمانگراں میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ محلہ کمانگراں سی 9 محرم کا مرکزی جلوس برآمد ہو ا ٬ جو کہ اپنے مقررہ راستوں مہندی چوک نئی آبادی کمانگراں سے گزرتا ہوا واپس امام بارگاہ علی عباس میں جا کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر ذوالجناح ٬ علم اور مہندی کے جلوس بھی برآمد ہوئے جلوس کے دوران عزاداروں نے زنجیر زنی اور نوحہ خوانی بھی کی جلوس کے موقع پر پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے جلوس کی مانیٹرنگ کی جاتی رہی جبکہ ڈی پی او مستنصر فیروز ڈی ایس پی نصراللہ خان نیازی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوس میں موجود رہے جبکہ بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے بھی جلوس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات چیک کئی

متعلقہ عنوان :