داتا گنج بخش کے مزار شریف کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا گیا

غسل دینے کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:44

داتا گنج بخش کے مزار شریف کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہورمیں حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو غسل دینے کی تقریب منگل کی دوپہر منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خصوصی شرکت کی۔ داتا گنج بخش کے مزار شریف کو منوں عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور پھلوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ غسل دینے کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی وزراء رانا ثنا اللہ٬ بلال یسین٬ عطا محمد مانیکا٬ ایم پی اے امجد ماجد ظہور٬ چیئرمین مذہبی امورکمیٹی اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت سیکرٹری اقاف نوازش علی٬ وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود٬ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رہنما پید سید ناظم حسین شاہ اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وصوبائی وزراء ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ افسران اوروزیراعلیٰ پنجاب نے نمازظہر ادا کی اس موقع پر داتا دربار مسجد کے خطیب نے ملک کی سلامتی استحکام اور امن وامان کی بحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :