بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کامنصوبہ بنالیا

محرم الحرام کے دوران بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کا انکشاف٬ پاک افغان بارڈر کے قریب سے مشکوک افراد کو دھرلیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:44

بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کامنصوبہ بنالیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) انتہا پسند بھارت نے بلوچستان میں بدامنی کا نیا منصوبہ بنالیا۔ محرم الحرام کے دوران بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں بدامنی پھیلا سکتاہے۔ پاک افغان بارڈر کے قریب سے مشکوک افراد کو دھرلیا گیا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اور پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے بعد صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں میں دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ۔انتہا پسند بھارت محرم الحرام کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کرواسکتا ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں۔٬عبدالرزاق چیمہ کے مطابق امکان ہے کہ بھارت اففانستان کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی کرواسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کمشنر کوئٹہ ڈویڑن امجد علی خان نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر پاک افغان بارڈر کے قریب سے پندرہ سے بیس مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں یوم عاشور پر جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس ٬ایف سی ٬ لیویز اوراے ٹی ایف کے دس ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اورہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ ۔