چھاچھرو عمر کوٹ روڈ پر زائرین کی بس الٹنے سے 4افراد جاں بحق

منگل 11 اکتوبر 2016 17:44

چھاچھرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) چھاچھرو عمر کوٹ روڈ پر زائرین کی بس الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور12زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سندھ کے علاقے چھاچھرو کی عمر کوٹ روڈ پر ذائرین گاڑی حادثہ پیش آیا حادثے کے باعث4زائرین جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال چھاچھرو میں منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں3کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق زائرین درگا کی زیارت کے لئے جا رہے تھے بس کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :