ون بیلٹ ون روڈ سے متعلق دستاویزی فلموں کے جامع پلیٹ فارم کا آغاز ٬ قریبی ممالک شوٹنگ میں باہمی تعاون کریں گے

منگل 11 اکتوبر 2016 17:38

فوجیان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سی آر آئی اور چین کے دیگر نشریاتی اداروں کی مشترکہ تجاویز کے تحت ون بیلٹ ون روڈ سے متعلق دستاویزی فلموں کے جامع پلیٹ فارم کا آغاز ہو گیا ٬پلیٹ فارم کے زریعے ون بیلٹ ون روڈ کیقریبی ممالک فلموں کی شوٹنگ میں باہمی تعاون کریں گے تفصیلات کے مطابق چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل اور چین کے دیگر نشریاتی اداروں کی مشترکہ تجاویز کے تحت ون بیلٹ ون روڈ سے متعلقہ دستاویزی فلموں کیلئے جامع میڈیا اطلاعاتی بین الاقوامی پلیٹ فارم چین کے صوبہ فوجیان کے شہر چھوان چو میں شروع ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلیٹ فارم کے تحت ون بیلٹ ون روڈ کے آس پاس کے ممالک نہ صرف متعلقہ دستاویزی فلموں کو آگے پھیلائیں گے بلکہ اس ضمن میں شوٹنگ اور اس شعبہ سے وابستہ افراد باہمی تعاون بھی کریں گے۔