ساتواں شیانگ شان فورم بیجنگ میں شروع ٬59 ممالک اور چھ عالمی تنظیموں کے 400 مندوبین اور اسکالر شریک

منگل 11 اکتوبر 2016 17:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء)ساتواں شیانگ شان فورم دس تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہو گیاجس میں 59 ممالک اور چھ عالمی تنظیموں کے قریباً چار سو مندوبین اور اسکالر شریک ہیں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ساتواں شیانگ شان فورم بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے جس میں 59ممالک اور چھ عالمی تنظیموں کے قریباً400 مندوبین اور اسکالر شریک ہیں فورم میں شرکاء نے ایشیاء و بحرالکاہل کی سلامتی اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا٬ اس مو قع پر چین کی بین الاقوامی اسٹریٹجی اکیڈمی کے سربراہ اور مرکزی فورجی کمیٹی کے جوائنٹ سٹاف کے نائب چیف آف سٹاف سون جیان گو نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیان شان فورم ایشیاء و بحرالکاہل کے علاقے میں سلامتی اور دفاعی امور پر بات چیت کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے٬ اور اس مو قع پر ملائیشیاء کے فوجی کمانڈر ذوالفکلی بن محمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ عرصے میں مختلف ملکوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے٬موجود فورم میں ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ اور افریقہ کے ممالک بھی شرکت کر رہے ہیں۔