ایشون نے ٹیسٹ کیریئر میں زیادہ بار 10 وکٹیں لیکر عمران خان٬ ہیراتھ اور انڈرووڈ ..
تازہ ترین : 1

ایشون نے ٹیسٹ کیریئر میں زیادہ بار 10 وکٹیں لیکر عمران خان٬ ہیراتھ اور انڈرووڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا

ایشون سیریز کے دوران دو بار دس وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی سپنر بن گئی

ایشون نے ٹیسٹ کیریئر میں زیادہ بار 10 وکٹیں لیکر عمران خان٬ ہیراتھ اور ..

انڈور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کیریئر کے دوران زیادہ بار میچ میں 10 یا زائد وکٹیں لیکر عمران خان٬ رنگناہیراتھ اور انڈرووڈ کا ریکارڈ برابر کر دیا٬ وہ ایک سیریز کے دوران دو بار دس یا زائد وکٹیں لینے والے دوسرے بھارتی سپنر بن گئے٬ اس سے قبل یہ اعزاز ہربھجن سنگھ کو حاصل تھا جنہوں نے 2000-01ء میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

انڈور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ایشون نے دونوں اننگز میں انتہائی تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کیا٬ انہوں نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لیں٬ یہ ٹیسٹ کیریئر میں چھٹا موقع ہے کہ ایشون نے ٹیسٹ میچ میں دس یا زائد وکٹیں لیں٬ اس کے ساتھ ہی وہ عمران خان٬ ہیراتھ اورانڈرووڈ کے ہم پلہ ہو گئے جبکہ وہ یہ اعزاز پانے والے انیل کمبلے کے بعد دوسرے بھارتی سپنر بھی بن گئے ہیں٬ ہربجھن سنگھ نے پانچ مرتبہ ایسا کیا تھا٬ اس کے علاوہ یہ رواں سیریز میں دوسرا موقع ہے کہ ایشون نے دس وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے ہربھجن سنگھ کے بعد دوسرے بھارتی سپنر بھی بن گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 17:36:45

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :