ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت ختم٬نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا

اندور ٹیسٹ کے اختتام پر سنیل گواسکر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیسٹ چمپئن میس بھارت کے حوالے کی جائے گی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی بادشاہت ختم٬نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پر بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگیا جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چمپئن شپ میس بھارت کو دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی 2 ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے اور تیسرے میچ پر بھی بھارت کی گرفت مضبوط ہے اور بھارت نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے تاہم جاری میچ سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان سے ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کا اعزاز چھین لیا ہے اور اب ٹیسٹ چمپئن شپ میس بھی بھارت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔رواں برس 21 ستمبرکو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چمپئن شپ میس دی تھی لیکن بھارت کے نمبر ایک پوزیشن پر آنے کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ میس 3 روز قبل دبئی بھجوا دی تھی اور اب اندور ٹیسٹ کے اختتام پر سنیل گواسکر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیسٹ چمپئن میس ویرات کوہلی کو دیں گے۔

متعلقہ عنوان :