ْکوئٹہ ٬کچلاک کے قریب ٹریفک حادثہ ٬ژوب کا رہائشی جاں بحق ٬خاتون بچوں سمیت تین ..
تازہ ترین : 1

ْکوئٹہ ٬کچلاک کے قریب ٹریفک حادثہ ٬ژوب کا رہائشی جاں بحق ٬خاتون بچوں سمیت تین افراد زخمی

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء)کوئٹہ قومی شاہراہ پر کچلاک کے قریب ٹریفک حادثہ ژوب کا رہائشی جاں بحق خاتون بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق ژوب کے رہائشی زرعی ترقیاتی بینک ژوب برانچ کے منیجر موسیٰ کلیم مندوخیل فیملی کے ہمراہ ژوب سے کوئٹہ جا رہے تھے کچلاک کے قریب کوئٹہ قومی شاہراہ پرانکی گاڑی کی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ساتھ تصاد م ہوا جس کے نتیجے میں زرعی ترقیاتی بینک ژوب برانچ کے منیجر موسیٰ کلیم مندوخیل موقع پر جاں بحق جبکہ اہلیہ اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں کوئٹہ منتقل کر دئیے گئے مرحوم کا نماز جنازہ نمبر ون سکول میدان میں ادا کیا گیا مرحوم حاجی غلام حیدر مندوخیل حاجی ابراہیم خان مندوخیل کے بھائی کیسکو کے حبیب اللہ مندوخیل اور کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے میں شہید ہونے والے حفیظ اللہ ایڈوکیٹ کے چچا تھے فاتحہ خوانی گندم گودام کے ساتھ انکے رہائش گاہ میں ہو رہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 16:58:01

اس خبر پر آپ کی رائے‎