ٹرمپ کی وجہ سے امریکی مسلمان ووٹرز رپبلکن پارٹی سے نالاں
امریکہ میں بسنے والے 76 فیصد مسلمانوں نے نو نومبرکو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا٬تازہ سروی
منگل 11 اکتوبر 2016 16:53
(جاری ہے)
اسی کی نشاندہی کچھ عرصے پہلے کونسل آف مسلم امریکن نامی تنظیم نے بھی کی ٬ تنظیم کی جانب سے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں بسنے والے 76 فیصد مسلمانوں نے نو نومبرکو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ٬ جن میں سے 45 فیصد نے اس کی وجہ مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کا نشانہ بنائے جانا بتائی ہے۔
ہیوسٹن کے رہائشی سعید شیخ گذشتہ ایکیس سے نہ صرف رپبلکنز کو ووٹ دیتے آئے ہیں بلکہ رپبلکنز کے لیے فنڈز بھی جمع کرتے رہے ہیں۔ مگر اس بار وہ رپبلکنز کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرامپ سے نالاں ہیں۔انھوں نے ان انتخابات میں پہلی مرتبہ اپنا ووٹ ڈیموکریٹس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کی کڑی نگرانی کی وجہ سے مسلمان برداری میں رپبلکنز کے خلاف غم و غصہ تو تھا مگر ہم نے جماعت کا ساتھ نہیں چھوڑا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کا ساتھ دیں جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ٹیکسس رپبلکنز کا گڑھ سمج?ا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والے مسلمان روایتی طور پر خود کو نظریات کی بنیاد پر اب بھی کسی حد تک رپبلکنز کے قریب سمجھتے ہیں مگر 2016 کے انتحابی مراحل نے بڑی حد تک مسلمان ووٹوں کا رخ ڈیموکریٹس کے بیلٹ باکس کی طرف موڑ دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.