خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں سیکیورٹی کیلئے 103کیمرے نصب کر دیئے

کیمرے پشاورشہر ٬کینٹ اورگلہار سمیت دیگر علاقوں میں نصب کئے ہیں٬تمام کیمرے آن لائن ہے٬پولیس

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں سیکیورٹی کیلئے 103کیمرے نصب کر دیئے ۔ نئے کیمروں کے ذریعے 200 میٹر یعنی چھ سو فٹ تک واضح فوٹیج حاصل کی جاسکے گی ۔ چہروں کی شناخت بھی ممکن ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

کیمرے پشاورشہر ٬کینٹ اورگلہار سمیت دیگر علاقوں میں نصب کئے ہیںپولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی کیلئے 103کمیرے نصب کردیئے ٬تمام کیمروں کی آن لائن ہے اورانکی 24گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے٬ پشاور میں عشرہ محرم کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے نصب کئے گئے ہیں 103 کیمرے ٬ جن کی مدد سے جہاں ماتمی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی گئی وہیں سیکیورٹی اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی ۔

کیمروں سے لائیو کوریج حاصل کرنے اور ان کا معیار بہتر بنانے کیلئے جدید فائبر آپٹکس کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جدید کیمرے شہر اور صدرمیں نصب کئے گئے ہیں جن کی مدد سے چہار اطراف نگاہ رکھنا ممکن ہے ۔ سپریم کمانڈ پوسٹ میں تعینات تربیت یافتہ عملہ ان کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرسکے گا ۔ پولیس حکام کے مطابق کیمرے فی الوقت محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لئے نصب کئے گئے ہیں تاہم مستقل بنیادوں پر بھی ان کی تنصیب کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :