واقعہ کربلا ہمیں حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے ‘ رانا بابر حسین

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے کہ حق و صداقت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے٬ یہ ہی وجہ ہے کہ کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی یہ واقعہ زندہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کربلا کے میدان میں ایک طرف باطل اور دوسری طرف حق و سچائی تھی اور پھر پوری دنیا نے دیکھاکہ فتح حق کی ہوئی ٬حق پر ڈٹے رہنے والے چند افراد نے باطل پر قائم ہزاروںافراد کو شکست دی ٬ کربلا میں باطل ہمیشہ کے لئے شکست کھا گیا اور حق کی ہمیشہ کے لئے جیت ہوئی ٬انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا کے بعد خواتین نے بھی تاریخی کردار ادا کیا ٬ان خواتین نے حقائق بیان کئے اور دنیا کو اپنے پر ڈھائے جانے والے مظالم بارے آگاہ کیا ٬ان خواتین کے خطبات کی وجہ سے سانحہ کربلاآج بھی زندہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :