مظفر آباد٬ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی
تازہ ترین : 1

مظفر آباد٬ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء)دارالحکومت میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد سو سے زائد ہو گئی ۔شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔محکمہ صحت سمیت ذمہ دار ادارے خاموش۔دارالحکومت کے علاقے ٬گوجرہ ٬چہلہ بانڈی ٬پلیٹ٬گڑھی دوپٹہ ٬مہاجر کیمپ ٬مانکپیاں ٬چھتر دومیل ٬طارق آباد سمیت متعدد علاقوں سے درجنوں افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچ گئے ۔شہر سمیت نواحی علاقوں میںڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے نہ ہو سکا اور نہ ہی عوام کو آگاہی دی جا سکی ۔شہریوں نے حکومت اور محکمہ صحت کے ذمہ دار اداروں سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 11/10/2016 - 16:51:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎