مادروطن کی حفاظت ہم پرفرض ہے ۔ مکار دشمن کی افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام ہونگے٬ راجہ محمد فاروق حیدر

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے زخم چاٹ رہاہے٬ ہمارا جینامرناپاکستان کے ساتھ ہے ٬ ہم سب شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں٬ متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کاشدت سے احساس ہے۔ ٬چھمب افتخارہ آباد میں متاثرین کنٹرول لائن سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 16:47

!چھمب/بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ مادروطن کی حفاظت ہم پرفرض ہے ۔ مکار دشمن کی افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام ہونگے۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے زخم چاٹ رہاہے۔ ہمارا جینامرناپاکستان کے ساتھ ہے ۔ ہم سب شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں۔

آج ہمارا کنٹرول لائن کے قریب چھمب افتخارہ آباد کے مقام پراکٹھاہونا دشمن کے لیے یکجہتی کا پیغام ہے۔ متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کاشدت سے احساس ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے چھمب افتخارہ آباد میں متاثرین کنٹرول لائن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔متاثرین کنٹرول لائن سے آزادکشمیرکے وزیراطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس٬ ممبراسمبلی کرنل(ر) وقار احمد نور٬ مرزا ظفر حسین ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پرآزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری طاروق فاروق ٬ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی٬ سٹاف آفیسر مسعود الرحمان کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور متاثرین کنٹرول لائن کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب متاثرین کنٹرول لائن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں ہیں۔ ہمارا یہاں آنا آپ کے مسائل کا جائزہ لینااور ان کاتدارک اور ان کاحل تلاش کرناہے۔ آج ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔آج 09 محرم ہے نواسہ رسول نے قربانی دے کراپنے نانا کے دین کوبچایاتھا۔ اس روز یزید کے لشکرنے خواتین تک کونہ بخشا ۔

بھارت کنٹرول لائن پرمتعدد بار نہتے شہریوں پرگولہ باری سے ان کے مسائل میں اضافہ کرچکاہے۔ آج آزادکشمیرکاخزانہ سابق حکومت کی کارستانیوں سے خالی ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کاشکرگزار ہوںکہ انھوں نے متاثرین کنٹرول لائن کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان کا خطاب تاریخی نوعیت کاحامل تھاجس سے تحریک آزادی کشمیر میں ایک لہر دوڑ گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میںمسلسل 93 روز سے کرفیونافذ ہے۔بچوں٬ بوڑھوں اور نوجوانوں کوپیلیٹ گن کے استعمال سے نابینہ کردیاگیاہے۔ہمیں تقسیم شدہ خاندانوں کی تکلیف کااحساس ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے عالمی فورم پرمسئلہ کشمیرکواجاگر کرنے میں کوئی کسرباقی اٹھانہیں رکھی۔ آل پارٹیز کانفرنس کاانعقادکیاگیااور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کی سیاسی واخلاقی مدد کااعادہ کیاگیا۔

انھوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ آپ لوگ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیںاور اپنے ارد گرد پرنظررکھیںتاکہ بذدل اورمکاردشمن کہیں ہمارے اندرآکرہمیں نقصان نہ پہنچاسکے۔ افواج پاکستان اور پاکستانی عوام ہماری پشت پرہیں۔ اس سرزمین کے خلاف قدم اٹھانے سے پہلے مکار دشمن کوسوبار سوچناپڑے گا۔

بھارتی وزیراعظم اپنے ہی زخم چاٹ رہاہے۔ ہمارااوڑھنابچھونااور جینامرناپاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔ آپ کو یقین دلاتاہوں کہ آپ کاخادم بن کرحکومت کے اندرآیاہوں۔ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ بڑے عزم اور حوصلے سے بھارتی مظالم کاسامناکررہے ہیں۔ ہم سب شہداء کی قربانیوں کے امین ہیں۔ ہمیں ثابت قدم رہ کران کی قربانیوں سے تحریک آزادی کشمیرکو کامیابی سے ہمکنار کرواناہوگا۔

حکومت پاکستان کے وسائل لائن آف کنٹرول پررہنے والے لوگوں کے لیے ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ریاست جموں وکشمیرکے عوام پاکستان سے الحاق کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ 24 اکتوبریوم آزادی کوبھرپورطریقے سے منایاجائے اور 27 اکتوبرکے دن کویوم مذمت کے طورپرمنایاجائے۔ وزیراعظم نے عوام علاقہ برنالہ کی ضرورت کے پیش نظر برنالہ پل کو ADP میں ڈلوایاہے۔

دشمن کے ناپاک قدموں سے ریاست کوآزاد کرواکررہیں گے۔ وزیراعظم نے پرنٹ وا لیکٹرانک میڈیاکاشکریہ اداکیا۔ آخرمیں وزیراعظم نے متاثرین کنٹرول لائن سے فرداًفرداً ان کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیراطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ مکار دشمن نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنارہاہے۔ آج کنٹرول لائن پربسنے والے لوگوں کواپنے وطن کے اندر ہی ہجرت کرناپڑی ہے۔

میں آپ لوگوں کی حکمت اور حوصلے کوسلام پیش کرتاہوں۔آج کنٹرول لائن پرکشیدگی کے باوجود وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان چکوٹھی٬نیلم اور چھمب متاثرین کنٹرول لائن سے دلی ہمدردی کے لیے آئے ہیں۔ میں افواج پاکستان کوبھی سلام پیش کرتاہوںجو مشکل کی ہرگھڑی میں ہماری پشت پرکھڑی رہی ہے۔ آج پوری پاکستانی قوم متحد ہے جس کی مثال آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس ہے۔

متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبراسمبلی کرنل (ر) وقار احمد نور نے کہاکہ ہمارے مسائل زیادہ ہیں لیکن کم وسائل کے اندر رہ کر ان مسائل کو حل کرناہے۔ چھمب کنٹرول لائن پر ہونے کی وجہ سے تاریخی اہمیت کاحامل ہے۔ آج متاثٖرین کنٹرول لائن نے اکٹھے ہوکرمکا ر دشمن کوبھرپورپیغام دیاہے کہ وہ ہمارے عزم اور حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ آزادی کی ہرچیز مقبوضہ کشمیرمیں جرم بن گیاہے۔ انھوں نے پاکستان آرمی کومکار دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پرخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :