پانچویں فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل مرحلے کا آغاز کل ہوگا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:39

عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پانچویں فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل مرحلے کا آغاز بدھ سے ہو گا۔ میکسیکو کا مقابلہ وینزویلا جبکہ جرمنی کا سپین سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اردن میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور آٹھ بہترین ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹرفائنلز میں جگہ بنا رکھی ہے٬ ایونٹ کے پہلے دو کوارٹرفائنلز بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ جرمنی کا مقابلہ سپین اور وینزویلا کا مقابلہ میکسیکو سے ہو گا٬ 13 اکتوبر کو آخری دو کوارٹرفائنلز کھیلے جائیں گے جن میں جاپان کا مقابلہ انگلینڈ اور شمالی کوریا کا مقابلہ گھانا سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :