قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے تیسرے مرحلے کا آغاز 15 اکتوبر سے ہو گا

واپڈا اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں دو٬ دو میچز جیت کر اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست

منگل 11 اکتوبر 2016 16:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام رواں قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے مرحلے کا آغاز 15 اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا٬ اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد واپڈا اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جاری ایونٹ کا تیسرا مرحلہ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا اور مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں کراچی بلیوز اور حبیب بینک لمیٹڈ کی ٹیمیں کراچی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی٬ لاہور سٹی گرائونڈ میں گروپ اے کی ٹیمیں لاہوربلیوز اور ایس ایس جی سی مدمقابل ہوں گی٬ ارباب نیاز سٹیڈیم میں گروپ اے میں پشاور اور یو بی ایل کے درمیان میچ شروع ہو گا٬ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں فاٹا اور پی آئی اے کے درمیان میچ ہو گا٬ نیشنل سٹیڈیم کراچی کے مقام پر کراچی وائٹس اور کے آر ایل کے درمیان مقابلہ ہو گا٬ لاہور وائٹس اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا٬ ڈائمنڈ کلب گرائونڈ میں راولپنڈی اور نیشنل بنک آف پاکستان جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد اور واپڈا کے درمیان میچ شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :