بھارتی پولیس نے نور محمد کلوال کو1989کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:37

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء نور محمد کلوال پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کیلئے انہیںایک پرانے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے لبریشن فرنٹ کے رہنماء کو 1989میں درج کئے گئے اغواکے ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیاہے۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ نورمحمد کلوال پرکالاقانون پی ایس اے لاگو کرنے کیلئے تیار کئے گئے ڈوزیئر میں ان کے خلاف کسی بھی مقدمہ کا ذکر نہیں کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ نو جولائی کو وادی کشمیرمیں انتفادہ کے آغاز کے بعد سے قابض انتظامیہ نے اب تک 450افراد پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ہے ۔ اس قانون کے تحت انتظامیہ کسی بھی شخص کو عدالت میں پیش کئے بغیر د و برس تک نظربند رکھ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :