حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں٬ مولانا ..
تازہ ترین : 1

حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں٬ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ وہ منگل کو پارٹی رہنمائوں مولانا فضل علی حقانی٬ مولانا محمد امجد خان٬ حافظ حسین احمد٬ مفتی ابرار احمد٬ محمد اسلم غوری٬ حاجی شمس الرحمن شمسی سے گفتگو کرہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے٬ اسلام اور وطن کیلئے ہرقربانی دینے کا عہد کریں اور باڈرز کی موجودہ صورتحال میں جار حیت کا ارادہ کر نے والوں کو پیغام دیں کہ شہدائے اسلام کے ماننے والے متحد اور متفق ہیں۔

۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کرنے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنانے کیلئے ہم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے۔

مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کیلئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہو گا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا٬ جے یو آئی اتحاد امت کیلئے کوشاں ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 16:34:53

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :