یوم عاشور پر راولپنڈی میں ماتمی جلوسوں کی ٹریفک کے حوالے سے انتظامات مکمل
47جونیئر وارڈنز٬ 374 وارڈن افسران٬22انسپکٹرز اور 6 ڈی ایس پیز سپیشل پروگرام کے مطابق ڈیوٹی کے خصوصی فرائض سرانجام دیں گی
منگل 11 اکتوبر 2016 16:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ٹرانسپورٹ٬ ویگن و سوزوکی وغیرہ کو ڈی اے وی کالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ وہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڈ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے ٹریفک آگے ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی۔ اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو کہ براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ٬ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی٬ شاہ اللہ دتہ روڈ پر ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال٬ ٹی بی ہسپتال٬ پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ روشن بیکری کے پاس ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا جو کہ تمام ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ٬سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا٬ بانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگا٬ تمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا ٬ تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈرائیورٹ کی جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹائون سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف٬ تھانہ نیوٹائون٬ نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس٬ حیات ولی ہسپتال٬ عزیز نرسنگ ہوم٬ بنی چوک جانب کوہاٹی بازار٬ روشن بیکری٬ کالی ٹینکی٬ جہانگیر بالٹی مر غ٬ کالی ٹینکی چوک٬ اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر مکمل ٹریفک ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گاانہوںنے کہا کہ اس خاص موقع پر شہری پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.