روس اورفرانس کے درمیان شام کے تنازع پرتعلقات کشیدہ

روسی صدرولادی میرپیوٹن نے اپنا دورہ فرانس منسوخ کردیاہے۔غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 16:01

روس اورفرانس کے درمیان شام کے تنازع پرتعلقات کشیدہ

ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء) :روس اور فرانس کے درمیان شام کے تنازع پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں،روسی صدرولادی میرپیوٹن نے اپنا دورہ فرانس منسوخ کردیاہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرمیرپیوٹن نے 19اکتوبر کو پیرس کا دورہ کرنا تھا۔تاہم اب میرپیوٹن نے اپنا دورہ فرانس منسوخ کردیاہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے سلامتی کونسل میں شامی تنازع پر فرانس کی قرارداد ویٹو کر دی تھی۔جبکہ اب روسی صدر نے اپنا دورہ فرانس بھی منسوخ کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :