آصف زداری ’’بیک سیٹ ‘‘ پر ہوچکے ہیں مگر مکمل مائنس ون نہیں ہوسکتا ‘ سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

عمران خان مائنس ون کی بات نہ کرتے تو شاید 30اکتوبر کو پیپلزپارٹی کی بھی شر کت کے امکانات ممکن ہوجاتے‘مجھے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست آج تک سمجھ نہیں آئی ‘پانامہ لیکس میں سب سے پہلے نوازشر یف کے احتساب کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘انٹرویو

منگل 11 اکتوبر 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زداری ’’بیک سیٹ ‘‘ پر ہوچکے ہیں مگر مکمل مائنس ون نہیں ہوسکتا ‘عمران خان مائنس ون کی بات نہ کرتے تو شاید 30اکتوبر کو پیپلزپارٹی کی بھی شر کت کے امکانات ممکن ہوجاتے‘مجھے ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاست آج تک سمجھ نہیں آئی ‘پانامہ لیکس میں سب سے پہلے نوازشر یف کے احتساب کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘مشاہد اللہ خان چوہدری نثار علی خان کی ’’پرچی ‘‘پر ہی میرے خلاف بولے ہیں ان کو مجھ سے کچھ زیادہ ہی ’’محبت ‘‘ہے‘میں آج بھی شریف برادران سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہوں ۔

اپنے ایک انٹر ویو میں سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اسحاق ڈار کو بالکل درست جواب ملا ہے کیونکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا کام قوموں کو مقر وض کر نا ہوتا ہے اور موجودہ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کے علاوہ کسی اور وزیر خزانہ نے پاکستان کو مقر وض نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بدتر ین جمہو ریت ہے اور شر یف برادران قومی بڑے بڑے منصوبوں میں ترکی اورقطر سمیت دیگر حکومتوں کے ساتھ اربوں روپے کا کا ’’ٹنکا ‘‘لگا کر مال بنا رہے ہیں اور ملک کی بدتر ین کر پشن جاری ہے ۔

ا یک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہاکہ سیاست میں کوئی بھی مائنس ون ہوتا ہے اور نہ ہی ہونا چاہیے عمران خان کا ایسا کوئی بھی مطالبہ درست نہیں کیونکہ سیاست میں ایسا نہیں ہوسکتا ہم نے پارٹی کے اندرمشاورت کے ساتھ آصف زداری کو بیک سیٹ کر دیا ہے اور اب فیصلے بلاول بھٹو کر یں گے مگر آصف زرداری کو مکمل طور پر مائنس نہیں کیا جاسکتا انکی پار ٹی اور سیاست میں اہمیت کم نہیں ہوسکتی ۔