بیسان تخیفہ حجاذ ریلوے منصوبہ سی پیک کی اہمیت کم کرنے کے لیے ہے ‘پاکستان کو عرب ممالک کو اسرائیلی سازشوں اور پسِ پردہ حقائق سے آگاہ کرنا ہو گا

سیاسی و سماجی کارکن طیب صواب کااسرائیل کی طرف سے حجاز ریلوے منصوبہ شروع کرنے پر ردعمل کا اظہار

منگل 11 اکتوبر 2016 16:31

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بیسان تخیفہ حجاذ ریلوے منصوبہ سی پیک کی اہمیت کم کرنے کے لیے ہے پاکستان کو عرب ممالک کو اسرائیلی سازشوں اور پسِ پردہ حقائق سے آگاہ کرنا ہو گا‘ حجاز ریلوے کے نام پرعرب ممالک کے مذہبی جذبات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حجاز ریلوے عربوں کے لیے اسی طرح ہو گا جس طرح مصر کے لیے نہرِ سویز ٬جسکا تمام تر فائدہ بڑی طاقتیں لے جاتی ہیں اور اپنی ملکیت ہوتے بھی مصر نہرِ سویز سے وابستہ مفادات حاصل کرنے میں ناکام ہے اسرائیل اور انڈیا ملکر پاکستان کی معیشت کو کھڈے لائن لگانا چاہتے ہیں سی پیک کی افادیت کو برقرار رکھنے کے لیے عرب ممالک کو حجاز ریلوے منصوبے سے باہر رکھنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن طیب صواب نے اسرائیل کی طرف سے حجاز ریلوے منصوبہ شروع کرنے پر اپنے ردعمل میں کیا ۔طیب صواب کا کہنا تھا کہ اردن سے شروع ہونے والا حجاز ریلوے منصوبہ سی پیک کی اہمیت کم کرنے کے لیے ہے ہمیں عربوں کو اس منصوبے سے دور رہنے اور اسکے پس ِ پردہ حقائق سے آگاہ کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :