برہان وانی شہید نے تحریکِ آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ٬مودی سرکار مسئلہ کشمیر کو پس ِ پشت ڈالنے کیلئے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا رہی ہے ‘مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعے تحریکِ آزادی کو مات نہیں دے سکی

مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اشرف کا بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 16:30

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) برہان وانی شہید نے تحریکِ آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ٬مودی سرکار مسئلہ کشمیر کو پس ِ پشت ڈالنے کے لیے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا رہی ہے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعے تحریکِ آزادی کو مات نہیں دے سکی ‘کشمیر کے باسیوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود غلامی کو ذہنی طور پر تسلیم نہیں کیا دنیا کی کسی قوم کو بزورِ طاقت زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جا سکتا کشمیری اپنی حتمی منزل تک انشاء اللہ جلد پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران اشرف نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا ۔عمران اشرف کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ کے نوجوانوں کی پہلی ترجیح تحریک ِ آزادی کشمیر ہے اسلاف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے انڈیا نے کوئی حماقت کی تو مسلم لیگ یوتھ ونگ فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی ۔